کورونا کے یومیہ کیسز میں تقریباً 41 فیصد کا اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5233 نئے معاملے درج

ملک بھر میں کورونا کے نئے معاملات میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5233 نئے کیسز درج کیے گئے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا کے نئے معاملات میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5233 نئے کیسز درج کیے گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے 3714 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اس تناظر میں آج کورونا کے نئے کیسز میں تقریباً 41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 7 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اب تک کورونا کے کل 4,31,90,282 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی بات کریں تو فی الحال ان کی تعداد 28857 ہے۔ اب تک کل 4,26,36,710 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3345 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک 5,24,715 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت میں 194.43 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔