دہلی میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح تقریباً 88 فیصد، ممنوعہ زون کی تعداد 714
وزارت صحت دہلی کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1075 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 130606 ہوگئی۔
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن سے نجات پانے والے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے اور نئے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اتوار کے روز کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 87.95 فیصد ہوگئی۔ وزارت صحت دہلی کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1075 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 130606 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : جمہوریت بی جے پی کی فریب دہی سے نہیں چلے گی: راہل گاندھی
دہلی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران 1807 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ مجموعی طور پر 114875 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور شفایابی کی شرح 87.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناء، مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی کل تعداد 3827 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کل کے 12657 سے کم ہو کر 11904 ہوگئی۔ ان میں سے 6974 گھر پر قرنطینہ میں اور 2856 اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ باقی افراد کا علاج دوسرے کووڈ مراکز میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک پر موت اور بھکمری کا سایہ، حکومت لاپرواہ... ظفر آغا
گزشتہ چند دنوں میں کورونا ٹیسٹ میں تیزی آنے کے ساتھ جانچ کل تعداد 946777 تک پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر اوسطاً 49830 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی کل تعداد 15475 ہے جن میں سے 2856 بھری ہوئی ہیں اور 12619 خالی ہیں۔ دہلی مختلف اضلاع میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 714 ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔