ملک میں ایک بار پھر بڑھے کورونا وائرس کے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ- 19 کے 11451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز 10853 کیسز درج کیے گئے تھے۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ- 19 کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11451 لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ گزشتہ روز اسی مدت میں یہ تعداد 10853 تھی۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ آج صبح 7 بجے تک 108 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 42 لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 23 لاکھ 84 ہزار 58 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئیں۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13204 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 104 افراد جان لیوا کووڈ- 19 سے شفایاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.24 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ- 19 کے 11451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز 10853 کیسز درج کیے گئے تھے۔


اس وقت ملک میں ایک لاکھ 42 ہزار 826 کووڈ مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔ وائرس سے متاثر ہونے کی شرح 0.42 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل آٹھ لاکھ 70 ہزار 58 کووڈ ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک 61 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار 249 ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔