کورونا وائرس نے آندھرا پردیش-تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر کھڑی کر دی دیوار
موجودہ صورتحال میں آندھرا پردیش سے کسی کو بھی تمل ناڈو اپنی ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہتی۔ وائرس کی روک تھام کے لئے ہی دیوار کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔
حیدر آباد: آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر تمل ناڈو کے عہدیداروں کی جانب سے دیوار تعمیر کردی گئی ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ تمل ناڈو کی سرحد پر جملہ تین دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش سے کسی کو بھی تمل ناڈو اپنی ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہتی۔ وائرس کی روک تھام کے لئے ہی اس طرح کی دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔ اے پی کے ضلع چتور کے تروتاڑی کی شیٹن تنگل شاہراہ پر بھی ایک دیوار تعمیر کی گئی ہے۔اسی طرح ملامونیرو کے حدود میں ایک دیوار، بوماسمدرم علاقہ کو تمل ناڈو سے جوڑنے والی شاہراہ پر ایک دیوار کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔
اسی دوران آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ضلع کے نرساراو پیٹ میں عوام کے گھروں سے نہ نکلنے کو یقینی بنانے کے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں جس کے لئے مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو الگ تھلگ مرکز بھیجا جا رہا ہے۔ اس ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر214 تک جاپہنچی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Apr 2020, 3:40 PM