کورونا وائرس: بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ہندوستان میں اترنے پر پابندی

ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کوئی بھی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پرواز ملک کی سرحد میں نہیں اتر سکے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ہندوستان میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی فی الحال ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے۔

ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کوئی بھی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پرواز ملک کی سرحد میں نہیں اتر سکے گی۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ طیارے سروس کمپنیوں کو اپنی ساری بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں گی۔


اس کے علاوہ ٹرینوں اور طیاروں میں مسافروں کی تعداد کم سے کم کرنے کے لئے طالب علموں، مریضوں اور معذروں کے علاوہ تمام زمرے میں رعایتی سفر کی ٹکٹ بکنگ آج آدھی رات سے اگلے حکم تک زیر التوا رہیں گی۔ ریلوے نے بتایا کہ اس زمرے کی 53 میں سے 38 زمروں کی رعایتیں ختم کر دی گئی ہیں۔

مرکزی حکومت نے ریاستوں کو 65 سال سے زائد عمر کے سینئر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینے کے لئے کہا ہے۔ اس میں لوک نمائندوں، سرکاری ملازمین اور طبی شعبے میں کام کرنے والوں کو چھوٹ ہوگی۔ دس سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو بھی گھروں پر ہی رہنے اور باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی اور ضروری خدمات کے علاوہ نجی شعبے کے دیگر تمام ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنا یقینی بنائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔