ہندوستان کی دو تہائی آبادی میں کورونا وائرس کا اینٹی باڈی موجود، سروے میں انکشاف
14 جون سے 6 جولائی کے درمیان 11 ریاستوں میں سیرو سروے کرایا گیا جس میں کم از کم دو تہائی آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈی پیدا ہونے کی بات سامنے آئی۔
کورونا وبا کے درمیان ایک اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں دو تہائی آبادی ایسی ہے جس کے جسم میں کورونا وائرس کا اینٹی باڈی موجود ہے۔ اس بات کا انکشاف آئی سی ایم آر کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں ہوا ہے۔ 14 جون سے 6 جولائی کے درمیان 11 ریاستوں میں سیرو سروے کرایا گیا جس میں کم از کم دو تہائی آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈی پیدا ہونے کی بات سامنے آئی۔ مدھیہ پردیش 79 فیصد ’سیرو پریویلنس‘ کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہے، جب کہ کیرالہ 44.4 فیصد کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ آسام میں ’سیرو پریویلنس‘ 50.3 فیصد اور مہراشٹر میں 58 فیصد ہے۔
سروے میں شامل آبادی میں ’سیرو پریویلنس‘ راجستھان میں 76.2 فیصد، بہار میں 75.9 فیصد، گجرات میں 75.3 فیصد، چھتیس گڑھ میں 74.6 فیصد، اتراکھنڈ میں 73.1 فیصد، اتر پردیش میں 71 فیصد، آندھرا پردیش میں 70.2 فیصد، کرناٹک میں 69.8 فیصد، تمل ناڈو میں 69.2 فیصد اور اڈیشہ میں 68.1 فیصد پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے شیئروں میں زبردست گراوٹ، مارک زکربرگ کو لگا جھٹکا!
اس ریزلٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی ایم آر کے مشوروں سے خود کا سیرو سروے کریں تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ یہ سروے ایک پیمائش پر مبنی پروٹوکول پر عمل کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔