کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 48693 نئے معاملے، 1183 افراد فوت
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48693 نئے کیسز سامنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 143 ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑنے اور انفیکشن کے نئے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس ہفتے دوسری بار نئے کیسز 50 ہزار سے کم ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 61 لاکھ 19 ہزار 169 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 31 کروڑ 50 لاکھ 45 ہزار 926 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48693 نئے کیسز سامنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 143 ہوگئی ہے۔ اس دوران 64 ہزار 818 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 93 ہزار 85 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز17303 کم ہوکر پانچ لاکھ 95 ہزار 565 رہ گئے ہیں۔
اس دوران 1183 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 94 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.97 فیصد شفایابی کی شرح 96.72 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہوگئی ہے۔ مہا راشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 1045 کمی واقع ہونے کے بعد یہاں یہ تعداد کم ہو کر 123866 رہ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 10138 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5772799 ہوگئی ہے، جبکہ 511 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 120370 ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔