کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42618 نئے معاملے، 366 مریضوں کی موت

قومی دارالحکومت میں کورونا کےایکٹوکیسز 18 بڑھ کر 362 ہو گئے ہیں، جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1412430 ہو گئی اوراب تک اس وبا کی وجہ سے 25082 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں جمعہ کے روز 58 لاکھ 85 ہزار 687 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 67 کروڑ 72 لاکھ 11 ہزار 205 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42618 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 907 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 385 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔


اس دوران ایکٹو کیسز 5903 بڑھ کر تین لاکھ 99 ہزار 778 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 366 مریضوں کی موت ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 405681 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح 97.43 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 139 کم ہوکر 53999 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6286345 ہوگئی ہے، جبکہ 92 مریضوں کی موت کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 137643 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں کورونا کےایکٹوکیسز 18 بڑھ کر 362 ہو گئے ہیں، جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1412430 ہو گئی اوراب تک اس وبا کی وجہ سے 25082 افراد کی موت ہو گئی ہے۔


کیرالہ میں ایکٹو کیسز 6253 بڑھ کر 246989 ہو گئے ہیں اور 22938 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3883186 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 131 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21280 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 26 کم ہو کر 18430 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 19 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37380 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2897254 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 108 کم ہو کر 16478 رہ گئی ہے اور 20 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34961 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2568161 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 220 ایکٹو کیسز کم ہو کر 14922 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1989391 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 13887 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 40 کم ہو کر 8694 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18483 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1523487 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔