کورونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران 35499 نئے معاملے، 447 افراد فوت

اسی عرصے میں 447 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 28 ہزار 309 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ- 19 وبا کے 39 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے اور اس دوران 35499 نئے معاملے سامنے آئے۔ ملک میں جمعہ کے روز 16 لاکھ 11ہزار 590 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 86 لاکھ 64 ہزار 759افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35499 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 69 ہزار 954 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 686 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار 457 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 4634 سے کم ہو کر چار لاکھ دو ہزار 188 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 447 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 28 ہزار 309 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.26 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.40 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 462 سے بڑھ کر 74944 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 4895 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6144388 ہوگئی ہے، جبکہ 151 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 133996 ہوگئی ہے۔ اس دوران، کیرالہ میں فعال کیسز 177091 ہو گئے ہیں اور 20108 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3357687 ہو گئی ہے، جبکہ 93 مریضوں کی موت کے ساتھ یہ تعداد 17747 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 336 سے کم ہو کر 23956 ہو گئے ہیں۔ مزید 20 مریضوں کی اموت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36793 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2857776 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 121 سے بڑھ کر 20407 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 28 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 34317 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 2520584 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 19949 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1948828 ہو گئی ہے جبکہ 13531 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


مغربی بنگال میں، کورونا وائرس کے فعال کیسز 100 سے کم ہوکر 10485 پر آگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18229 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1505089 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال کیسز 8406 ہیں، جبکہ اب تک 3825 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 636175 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں، کورونا کے فعال کیسز 14 سے کم ہو کر 1721 پر آ گئے ہیں۔ وہیں 987893 افراد کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13540 ہے۔ پنجاب میں فعال معاملات 456 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 582710 ہو گئی ہے جبکہ 16316 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسز 207 اور اب تک 814761 مریضوں نے انفیکشن سے نجات حاصل کی جبکہ 10077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔