کورونا وائرس: برازیل میں 2.32 لاکھ اور فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار کے پار

فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے کورونا وائرس کے 33 لاکھ 60 ہزار 235 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18870 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ساؤ پالو: جنوبی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے 636 مریضوں کی موت ہوجانے کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2.32 لاکھ کے پار ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 23439 نئے متاثرین درج ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9548079 ہوگئی ہے۔

برازیل کی ریاست امیزوناس میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 113 افراد فوت ہوگئے۔ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی اور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ساؤ پالو میں سرکاری اسکول کھول دیئے گئے ہیں لیکن طلبہ کا اسکول جانا لازمی نہیں کیا گیا ہے۔


فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار کے پار

ماسکو: فرانس میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 80000 کے پار ہوگئی۔ ملک کی قومی صحت عامہ کی ایجنسی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 439 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس سے اموات کی کل تعداد 80147 ہوگئی ہے۔

فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے کورونا وائرس کے 33 لاکھ 60 ہزار 235 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18870 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا کی ٹیکہ کاری 27 دسمبر 2020 کو شروع ہوئی۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 19 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ فرانسیسی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگست تک سات لاکھ افراد کو ٹیکے دیئے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔