کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2219 افراد فوت، 92596 نئے معاملے
منگل کو ملک میں 27 لاکھ 76 ہزار 96 افراد کوکورونا ویکسن لگائی گئی، جس کے ساتھ ہی 23 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 360 افراد کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی شرح بڑھ کر 94.55 فیصد ہوگئی ہے، حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے، اموات کی شرح میں بھی جزوی اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، منگل کو ملک میں 27 لاکھ 76 ہزار 96 افراد کوکورونا ویکسن لگائی گئی، جس کے ساتھ ہی 23 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 360 افراد کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92596 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار 69 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 62 ہزار 664 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ملک میں اب تک دو کروڑ 75 لاکھ چار ہزار 126 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ وہیں 2219 افراد فوت ہوچکے ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 53 ہزار 528 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملے 72 ہزار 287 سے کم ہوکر 12 لاکھ 31 ہزار 415 رہ گئے ہیں۔
مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6388 تک فعال معاملات کم ہوگئے 170794 پر آگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 16577 مریضوں کی بازیابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5580925 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 702 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 101172 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران فعال معاملات میں 4576 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 143670 ہوگئی ہے اور 20019 مریضوں کی شفایابی کے سبب، کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2504011 ہوگئی ہے جبکہ مزید 124 مریض اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10281 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال کیسوں میں 246 کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 4962 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 41 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24668 ہوگئی ہے۔ وہیں 1400161 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں فعال معاملات 1100 سے کم ہو کر 24306 ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 3409 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 567285 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 13820 کی کمی آنے سے ان کی تعداد 225025 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کی وجہ سے تعداد اموات 32099 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2460165 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں سرگرم معاملات 6922 کم ہو کر 107588 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1651790 ہوگئی ہے جبکہ 11629 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 13431 کم ہوکر 218595 ہوگئی ہے اورمزید 409 مریضوں کی موتو سے یہ تعداد 27765 ہوگئی ہے وہیں 2028344 مریض انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1614 سرگرم کیسوں کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 14067 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 92 مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد 21425 ہوگئی ہے اور 1664295 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات 1619 کم ہوکر 19471 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 950234 افراد کورونا راحت پاچکے ہیں جبکہ 14 مزید مریضوں کی ہلاکت کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 13257 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیس 877 کم ہوکر 7983 رہ گئے ہیں اور اب تک 769914 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 8405 افراد اس مرض کی وجہ سے دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 1449 معاملے کم ہوکر 18546 ہوگئے ہیں اور انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 548316 ہوگئی ہے جبکہ 15219 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں، سرگرم معاملات 1438 کم ہو کر 14724 ہوگئی ہیں اور اب تک 9955 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 793028 مریض انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں سرگرم معاملے 493 کم ہوکر 7531 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8789 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 747246 افراد اس انفیکشن کا علاج کرا چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں، کرونا وائرس کے فعال معاملے 6961 کی کمی کے ساتھ 19925 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 16460 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1401061 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں سرگرم کیس 333 گھٹ کر 7898 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5458 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 701234 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ کورونا سے راجستھان میں اب تک 8719، اتراکھنڈ میں 6797، جھارکھنڈ میں 5073، جموں و کشمیر میں 4101، آسام میں 3738، ہماچل پردیش میں 3328، گوا میں 2859، پڈوچیری میں 1644، منی پور میں 908، میگھالیہ میں 678، چندی گڑھ 779، تریپورہ میں 577، ناگالینڈ میں 432، سکم میں 275، لداخ میں 195، ارناچل پردیش میں 126، جزائر انڈومان و نکوبار میں 125، میزورم میں 57، لکشدپ اور دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد فوت ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔