کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 16906 نئے معاملے، 45 افراد جاں بحق

بدھ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,59,302 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.77 کروڑ ہو گئی۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16906 نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 43669850 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو معاملوں کی کل تعداد 1414 بڑھ کر 132457 ہوگئی۔ اس وبا سے مزید 45 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 525519 ہو گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 15447 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 43011874 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.30 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.49 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

بدھ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,59,302 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.77 کروڑ ہو گئی۔ جبکہ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 199.12 کروڑ سے زیادہ کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے 11,15,068 ویکسین آج صبح 7 بجے تک دی جاچکی ہیں۔


پچھلے 24 گھنٹوں میں مغربی بنگال میں سب سے زیادہ فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں ایکٹو معاملے 1671 بڑھ کر 25880 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے صحتیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2009154 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ بڑھ کر 21251 ہو گئی۔ جنوبی ہندوستان میں کیرالہ میں سب سے زیادہ ایکٹومعاملے ہیں۔ مذکورہ مدت کے دوران ریاست میں 960 ایکٹیو معاملے کم ہو کر 25683 ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 6581919 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70170 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں 460 ایکٹیو معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 17567 ہو گئی ہے اور 2882 مزید لوگوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7842090 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 13 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 147991 ہوگئی۔ قومی راجدھانی میں کورونا ایکٹیو معاملے 18 بڑھ کر 1960 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 381 مریض اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1913170 ہوگئی۔ اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی کل تعداد 26285 ہو گئی ہے۔


تمل ناڈو میں کورونا وبا کے 92 ایکٹو معاملے کم ہو کر 18710 پر آ گئے ہیں اور مزید 2372 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3449519 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 38028 ہو گئی۔ آسام میں کورونا وبا کے 327 نئے ایکٹیو معاملے آنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 2185 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 7171763 ہو گئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 7991 پر مستحکم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔