کورونا ویکسین: بھارت بایوٹیک کو ملی بڑی کامیابی، 'کوویکسن' کا ٹرائل بندروں پر رہا کامیاب
بھارت بایوٹیک نے 20 بندروں کو 4 الگ الگ گروپ میں تقسیم کیا اور 1 گروپ کو پلیسیبو دیا گیا، باقی 3 کو 3 الگ الگ طرح کی ویکسین 14 دن کے فرق پر دی گئی۔ کسی بھی بندر میں نمونیا کی علامت دیکھنے کو نہیں ملی۔
ہندوستان میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے اور سبھی کو انتظار ہے کورونا ویکسین کا تاکہ اسے اس وائرس سے لڑنے کا ہتھیار بنایا جا سکے۔ لیکن ابھی تک کوئی ویکسین مارکیٹ تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ کچھ ویکسین کا ہیومن ٹرائل ضرور جاری ہے، لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کا ہیومن ٹرائل روک دیا گیا ہے، کیونکہ ایک شخص کی طبیعت ویکسنیشن کے کچھ دن بعد خراب ہو گئی۔ یہ خبر مایوس کن ضرور ہے، لیکن ہندوستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ دیسی کورونا ویکسین یعنی 'بھارت بایوٹیک' کے ذریعہ تیار کردہ 'کوویکسن' کا ٹرائل بندروں پر کامیاب ہو گیا ہے۔
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 'کوویکسن' نے بندروں میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کیا ہے۔ حیدر آباد واقع فرم 'بھارت بایوٹیک' نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "بھارت بایوٹیک فخر کے ساتھ 'کوویکسن' کے جانوروں پر اخذ ریزلٹ کا اعلان کرتا ہے۔ یہ ریزلٹ ایک لائیو وائرل چیلنج ماڈل میں محفوظ اثر ظاہر کرتے ہیں۔"
بتایا جاتا ہے کہ 'بھارت بایوٹیک' نے 20 بندروں کو چار الگ الگ گروپ میں تقسیم کر کے ریسرچ کیا۔ ایک گروپ کو پلیسیبو دیا گیا، باقی 3 گروپس کو تین الگ الگ طرح کی ویکسین 14 دن کے فرق پر دی گئی۔ کسی بھی بندر میں نمونیا کی علامت دیکھنے کو نہیں ملی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Sep 2020, 6:14 PM