کورونا ٹیکہ کاری مہم: سرنج کی برآمد پر تین ماہ کے لیے پابندی

ملک کے آخری شہری کو ویکسین دینے کے ایک مضبوط سیاسی عزم کے ساتھ، حکومت نے سرنج کی گھریلو دستیابی اور سپلائی بڑھانے کے لیے ان کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سرنج، تصویر آئی اے این ایس
سرنج، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کووڈ ویکسینیشن مہم کے دوران گھریلو سطح پر سرنج کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ تین ماہ کے لیے اس کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ہندوستانی سرنج کے مقررہ زمروں کی برآمد پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ اس کا مقصد ملک کے ہر شہری کو کووڈ ویکسین لگائے جانے کو یقینی بنانا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ گھریلو اور دیگر ویکسین بنانے والوں نے ہندوستان میں دنیا کے سب سے بڑے کووڈ ویکسینیشن پروگرام کے موثر نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب تک ملک میں تقریباً 94 کروڑ ویکسین دی جا چکی ہیں اور 100 کروڑ ویکسین کا سنگ میل جلد حاصل کر لیا جائے گا۔


ملک کے آخری شہری کو ویکسین دینے کے ایک مضبوط سیاسی عزم کے ساتھ، حکومت نے سرنج کی گھریلو دستیابی اور سپلائی بڑھانے کے لیے ان کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کم سے کم وقت میں تمام اہل شہریوں کو ویکسین دینے کے پروگرام کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے سرنج اہم ہیں۔

ویکسین دینے کے لیے استعمال ہونے والی سرنج کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے صرف 0.5 ملی لٹر (آٹو ڈس ایبل) سرنج، 0.5 ملی لٹر، 1 ملی لٹر، 2 ملی لیٹر، 3 ملی لیٹر ڈسپوزل سرنج اور دوبارہ استعمال ہونے والی سرنج کے برآمد کو تین مہینے تک روک دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔