بہار میں کورونا نے پکڑی رفتار، سمستی پور ریل ڈویژن کے 35 ملازمین ہوم کوارنٹائن
سمستی پور ریل ڈویژن میں چار ملازمین کے کورونا پازیٹو پائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس کے بعد معاون پرسونل افسر سمیت 35 ریل ڈویژن ملازمین کو 14 دنوں کے لیے ہوم کوارنٹائن پر بھیج دیا گیا ہے۔
بہار میں دھیرے دھیرے کورونا نے اپنی رفتار پکڑ لی ہے۔ اب تک مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو اور گجرات جیسی ریاستوں میں کورونا انفیکشن خوفناک سطح پر دکھائی دے رہا تھا، لیکن اب بہار میں تیزی کے ساتھ سامنے آ رہے نئے معاملوں نے لوگوں میں دہشت پیدا کر دی ہے۔ راجدھانی پٹنہ سمیت مختلف اضلاع سے لگاتار کورونا پازیٹو مریض سامنے آ رہے ہیں اور اس درمیان صحت انتظامات کی بدنظمی بھی سامنے آ رہی ہے۔ طبی اہلکاروں کے بھی لگاتار کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
اس دوران بہار میں ایسٹ سینٹرل ریل کے سمستی پور ریل ڈویژن کے چار ریل ملازم کے کوروناپازیٹیو پائے جانے کے بعد معاون پرسونل افسر سمیت 35 ریل ملازمین کو 14 دنوں کے لئے ہوم کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع نے پیر کے روز بتایاکہ کلکر ک سمیت چار ریل ملازمین کے کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد انفیکشن کی توسیع روکنے کیلئے سمستی پور ڈویژن کے ریل منیجر دفتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ڈویژنل ریل منیجر اور ایڈیشنل ڈویژنل ریل منیجر دفتر سمیت کنٹرول روم اور احاطہ کو پوری طرح سے سنیٹائز کیاجارہاہے۔
بتایاجاتاہے کہ ڈویژنل ریل منیجر دفتر میں کام کر رہے دو ملازمین کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے اسپتال کے نرس اورملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ادھر سمستی پور واقع ریل ڈویژنل اسپتال میں کورنا جانچ شروع کی گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر کورونا پائے گئے ریل ملازمین کے رابطے میں آنے والے سبھی لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔