مہاراشٹر میں کورونا کی صورت حال بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 19 کی موت

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون کے ریکارڈ 238 کیسز درج کئے گئے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 43211 مریضوں کی تصدیق کی گئی

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: ایک طرف جہاں ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہی ہے وہیں مہاراشٹر میں یہ وبا بے قابو نظر آ رہی ہھ۔ ریاست میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں بھی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2019 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی موت ہوگئی۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون کے ریکارڈ 238 کیسز درج کئے گئے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 43211 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ وہیں 19 افراد نے دم توڑ دیا۔ نئے معاملوں کے بعد ریاست میں مجموعی طور پر 7124278 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار 754 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران 33356 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جس کے بعد اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد 67 لاکھ 17 ہزار 125 ہو گئی۔ فی الحال مہاراشٹر میں 261658 کورونا کے معاملے فعال ہیں۔


دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 43,211 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 71,24,278 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1,41,756 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 2,61,658 فعال کیسز ہیں۔ جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران ریاست میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے 238 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1605 تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں، محکمہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع ہیڈ کوارٹرس سے یو این آئی کی جانب سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 520 نئے کیس دج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد جالنا میں 163 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، جبکہ ناندیڑ میں 533، لاتور میں 502، عثمان آباد میں 173، پربھنی میں 96، بیڈ میں 64 اور ہنگولی میں 38 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔