دہلی میں حالات بہتر ، کورونا کے 1781 نئے معاملے،2998صحت یاب
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 لوگوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 3334 پہنچ گئی۔ اس دوران تشویش کی بات یہ رہی کہ ممنوعہ زون کی تعداد 6 کے اضافے کے ساتھ 639 پر پہنچ گئی۔
دارالحکومت میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہفتہ کو مسلسل چوتھے روز نئے معاملوں کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔
وزارت صحت کے کل کے اعدادوشمار کے مطابق نئے معاملے 1781 رہے۔ جب کہ 2998 صحت یاب ہوئے۔ دہلی میں کل متاثرین کی تعداد 110921 پر پہنچ گئی،جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 87692 ہوگئی۔ 9جولائی کو ریکارڈ 4027 مریض ٹھیک ہوئے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 لوگوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 3334 پہنچ گئی۔ اس دوران تشویش کی بات یہ رہی کہ ممنوعہ زون کی تعداد 6 کے اضافے کے ساتھ 639 پر پہنچ گئی۔
سات جولائی کو نئے معاملےکم ہوکر 1379 آئے تھے اس سے قبل دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آئے تھے۔
مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعددہلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد دولاکھ سے بھی زیادہ ہے۔دہلی میں سرگرم معاملے کی تعداد بھی آج 21146 سے کم ہو کر 19،895 رہ گئی۔
کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل جانچ کی تعداد 768617 ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، دہلی میں 21508 جانچ کی گئی۔ اس میں آر ٹی پی سی آر کی 9767 اورریپڈ اینٹیجن جانچ 11741 تھی۔3 جولائی کو ریکارڈ 24165 جانچ کی گئی تھی۔ یہاں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط تعداد بھی بڑھ کر 40453 ہوگئی ہے۔
دہلی میں کل کورونا بیڈس 15253 ہیں جن میں سے 4502 پرمریض ہیں جبکہ 10751 خالی ہیں۔ہوم آئیسولیشن میں مریضوں کی تعداد بھی گذشتہ روز 12272 سے گھٹ کر 11598 پر پہنچ گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔