کورونا متاثرین کی تعداد میں پھر اضافہ، 24 گھنٹوں میں 45 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 817 مریض فوت
گزشتہ روز کورونا کے خلاف 33 لاکھ 81 ہزار671 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ48 لاکھ 47 ہزار 549 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے یومیہ کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کئی دن بعد متاثرہ لوگوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد سے زیادہ تھی۔ دریں اثنا بدھ کے روز کورونا کے خلاف 33 لاکھ 81 ہزار 671 افراد کوٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 48 لاکھ 47 ہزار 549 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45892 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ نو ہزار 557 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 291 مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 784 اضافے سے چار لاکھ 60 ہزار 704 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 817 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار 028 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.50 فیصد، بحالی کی شرح 97.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 333 کا اضافہ ہونے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 117869 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں 8899 مریضوں کی شفا یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5881167 ہوگئی ہے، جبکہ 326 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 123857 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس عرصے کے دوران، 3823 فعال معاملات بڑھ کر 108400 ہوچکے ہیں اور 11629 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے، کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2889186 ہوگئی ہے، جبکہ 148 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 14108 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال واقعات میں 413 کی کمی واقع ہو کر 39626 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 75 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 35601 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2787111 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 401 کم ہو کر 34076 ہوچکی ہے اور مزید 64 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 33196 ہوگئی ہے۔ وہیں 2439576 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملات 32356 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1865956 ہوچکی ہے، جبکہ 12919 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 620 سے کم ہو کر 16655 ہوچکے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 17850 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1473718 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملات میں 17 بڑھ کر 11472 ہوگئے ہیں، جبکہ اب تک 3710 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، اس وبا سے 613872 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں، کورونا کے فعال معاملات میں 13 کا فضافہ ہوکر 5017 تک ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی، 978208 افراد کورونا سے پاک ہوگئے ہیں، جبکہ ایک اور مریض کی موت کی تعداد 13464 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں فعال معاملات 51 کم ہوکر 1964 رہ گئے ہیں اور کورونا سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 578865 ہوگئی ہے جبکہ 16141 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں 1969 میں فعال معاملات کم ہوکر 224 ہوچکے ہیں اور اب تک 10072 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 811988 مریض انفیکشن سے پاک ہوگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔