یوپی میں کورونا کی بازیابی کی شرح میں ہو رہی ہے بہتری: یوگی

سی ایم یوگی نے یہاں ٹیم -11 کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ انتظامیہ کے ٹیم ورک سے اچھے نتیجے مل رہے ہیں۔ پچھلے قریب ایک ہفتے سے ریاست کی بازیابی شرح میں ہر دن بہتری دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں کورونا کی بازیابی کی شرح میں ہر دن ہوتی بہتری اطمینان کا موضوع ہے حالانکہ لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر ہر حال میں عمل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ سی ایم یوگی نے یہاں ٹیم -11 کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ انتظامیہ کے ٹیم ورک سے اچھے نتیجے مل رہے ہیں۔ پچھلے قریب ایک ہفتے سے ریاست کی بازیابی شرح میں ہر دن بہتری دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 35,903 لوگ کووڈ سے لڑائی جیت کر صحت مند ہوئے ہیں۔ ریاست کے سبھی عوام کووڈ ہدایات کے مطابق عمل کریں۔ ماسک ،سینیٹائزر اور دو گز کی دوری کے اصول کو عمل میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کے پیش نظر سی ایچ سی ایک چھوٹی اور بے حد اہم اکائی ہے۔ یہاں آکسیجن پلانٹ لگانے کے لمبے عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہی ضرورت کے مطابق آکسیجن کنسنٹریٹر جیسے فوری استعمال میں آنے والا فائدے مند موثر نظام ہوسکتا ہے۔ ریاست کے سبھی سی ایچ سی میں کم از کم 10-10 آکسیجن کنسنٹریٹر کی فراہمی یقینی بنائے جانے کی کارروائی ہو۔


وزیراعلی نے کہا کہ چار کروڑ ٹیسٹ کے ساتھ اترپردیش سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کرنے والی ریاست ہے۔ اسے مسلسل بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ سبھی نجی اور سرکاری لیبس کی صلاحیت کو دوگنا کرنے کی کارروائی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن کے پیش نظر ہمیں سبھی حالات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ اگلے کچھ دنوں کے اندر ریاست میں کووڈ ڈیڈیکیٹیڈ بیڈس کی حالیہ صلاحیت کو دو گنا کیا جائے۔ محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے محکمے سرکاری نظام کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے تعاون سے بیڈس کو دوگنا کرنا یقینی بنائیں۔ سکریٹری سطح کے ایک افسر کی ذمہ داری اس کام میں لگائی جائے۔ اس کی روزانہ مانیٹرنگ کی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔