کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں 4002 افراد فوت، 84332 نئے معاملے
اس دوران ایک لاکھ 21 ہزار 311 مریض صحتاب ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار 384 ہو گئی۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑنے سے اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.7 فیصد ہوگئی ہے، وہیں ایکٹو کیسز کی شرح 3.68 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 34 لاکھ 33 ہزار 763 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 24 کروڑ 96 لاکھ 304 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84332 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار 155 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 21 ہزار 311 مریض صحتاب ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار 384 ہو گئی۔ ایکٹو کیسز 40 ہزار 981 کم ہو کر 10 لاکھ 80 ہزار 690 رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4002 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 81 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شرح اموات فی الحال 1.25 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1041 بڑھ کر 164629 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 8104 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5616857 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 2619 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 106367 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں دوران ایکٹو کیسز 1295 کم ہوئے ہیں اوران کی تعداد اب 134422 ہوگئی ہے اور 15355 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2557597 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 173 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10804 ہوچکی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 6883 کم ہوئے ہیں اوران کی تعداد 203790 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 159 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 32644 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2511105 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 290 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 3922 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 24 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 24,772 ہوگئی ہے۔ وہیں 1401977 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 802 کم ہو کر 22759 ہوچکے ہیں اوراب تک 3456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 574103 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 96100 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1688198 ہوچکی ہے۔ وہیں 11,824 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 13862 کم ہو کر 174802 ہو گئے اور مزید 388 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد 28,906 ہوگئی ہے۔ وہیں 2120889 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔