کورونا پازیٹو مشہور شاعر راحت اندوری کی چاہنے والوں سے اپیل ’دعا کیجیے، فون نہیں‘

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے راحت اندوری کے تعلق سے ٹوئٹ کیا ہے کہ ”مشہور شاعر راحت اندوری جی کے بیمار ہونے کی خبر ملی۔ ایشور سے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان میں بڑھتے کورونا وائرس انفیکشن کے درمیان اندور سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر راحت اندوری بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ پائے ہیں۔ کورونا پازیٹو ہونے کی خبر انھوں نے خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”کووڈ کی شروعاتی علامتیں نظر آنے کے بعد کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں ایڈمنٹ ہوں، دعا کیجیے جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دے دوں۔“


اپنے ٹوئٹر پیغام میں لوگوں سے دعاء کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ راحت اندوری نے یہ بھی گزارش کی ہے کہ خیریت جاننے کے لیے انھیں فون نہ کیا جائے۔ انھوں نے اس تعلق سے لکھا ہے کہ ”ایک اور التجا ہے، مجھے یا گھر کے لوگوں کو فون نہ کریں، میری خیریت ٹوئٹر اور فیس بک پر آپ کو ملتی رہے گی۔“

راحت اندوری کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ان کی شفایابی کے لیے دعاء کی ہے۔ کچھ دن قبل ہی کورونا کو شکست دے کر اسپتال سے گھر لوٹے شیوراج چوہان نے راحت اندوری کے تعلق سے ٹوئٹ کیا ہے کہ "مشہور شاعر راحت اندوری جی کے بیمار ہونے کی خبر ملی۔ ایشور سے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔" راحت اندوری نے اس ٹوئٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ "آپ کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہے۔ میں اندور کے آربندو اسپتال میں ہوں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2020, 11:46 AM