کورونا مریضوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری، پنجاب میں اسپتال کی پانچویں منزل سے لگائی چھلانگ

سورن سنگھ گزشتہ 15 اگست کو اسپتال میں داخل ہوا تھا لیکن آج صبح سویرے اس نے اسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔

خودکشی (علامتی تصویر)
خودکشی (علامتی تصویر)
user

تنویر

کورونا مریض کے ذریعہ اسپتال یا کوارنٹائن سنٹر کی چھتوں سے کود کر جان دینے کا سلسلہ لگاتار سامنے آ رہا ہے۔ تازہ معاملہ پنجاب واقع امرتسر کے گرونانک دیو اسپتال کا ہے جہاں زیر علاج کورونا مریض نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک کا نام سورن سنگھ ہے جو سانڈ پورا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ سورن سنگھ گزشتہ 15 اگست کو اسپتال میں داخل ہوا تھا لیکن آج صبح سویرے اس نے اسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے اور خودکشی کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ہندوستان کی کئی ریاستوں سے کورونا مریضوں کی خودکشی کا معاملہ سامنے آ چکا ہے۔ گزشتہ 11 اگست کو ہی حیدر آباد کے ایک اسپتال میں کورونا مریض کے ذریعہ خود کو پھانسی لگا لینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل دہلی، مہاراشٹر اور بہار میں کئی مریضوں کے ذریعہ کورونا سنٹر یا پھر اسپتال کی چھت سے کود کر جان دینے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ بیشتر معاملوں میں یہی بات سامنے آئی کہ ڈپریشن کی وجہ سے لوگوں نے اپنی زندگی ختم کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔