’ماتو شری‘ کے سامنے چائے بیچنے والی کورونا پازیٹو، اُدھو ٹھاکرے نے اٹھایا بڑا قدم

ادھو ٹھاکرے کے گھر ماتو شری کی سیکورٹی میں موجود پولس اہلکاروں اور ایس آر پی ایف جوانوں کو احتیاطاً علاقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سبھی اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا کا اثر اگر سب سے زیادہ کسی ریاست میں ہوا ہے تو وہ مہاراشٹر ہے۔ یہاں اب تک 700 سے زیادہ کورونا پازیٹو مریض ہیں۔ اموات کے معاملے میں بھی مہاراشٹر ہندوستانی ریاستوں میں سرفہرست ہے۔ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں مہلوکین کی تعداد 45 کے پار پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر کے اقتدار پر قابض ٹھاکرے فیملی بھی سہما ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باندرا واقع کلانگر علاقے میں 'ماتو شری' کے پاس ایک چائے بیچنے والی خاتون کورونا پازیٹو پائی گئی ہے۔ ڈر اس وقت بڑھ گیا جب پتہ چلا کہ اس دکان پر ادھو کے گھر پر کام کرنے والے اسٹاف بھی چائے پینے جاتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب سبھی اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کی فیملی کے اراکین کے لیے کام کرنے والے 150 سے زیادہ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ان ملازمین کو احتیاطاً علاقے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر نئے کو بلایا گیا ہے۔ سبھی کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ماتو شری کے تقریباً پورے علاقے کو سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں علاقے کو کنٹنمنٹ ایریا قرار دے دیا گیا۔ چائے بیچنے والی خاتون کے رابطے میں آئے لوگوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔