کورونا: مراٹھواڑہ خطہ میں انفیکشن کا پھیلاؤ جاری، متاثرین کی تعداد 18 ہزار کے پار

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں بدھ کو دیررات تک کورونا وائرس کے 550 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 18،474 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کا قہر کچھ کم ضرور ہوا ہے لیکن کچھ علاقوں میں تیزی کے ساتھ اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ریاست کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں بدھ کو دیررات تک کورونا وائرس کے 550 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 18،474 ہوگئی ہے۔ مراٹھواڑہ میں اس عرصے کے دوران 32 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 684 ہوگئی ہے۔

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد، مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں ایک دن میں 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سب زیادہ 12 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑمیں 56 کیسز اور پانچ اموات ، جالنہ میں 36 کیسز اور دو ہلاکتیں ، لاتور میں 32 کیسز اورپانچ اموات ، بیڈ میں 16 کیسز اور دو اموات ،عثمان آباد میں 18 کیسز اور تین اموات ،ضلع ہنگولی میں 54 کیسز اور ضلع پربھنی میں 16 کیسز اور تین اموات ہوچکی ہیں۔ اس علاقے میں اینٹیجن ٹسٹنگ کے آغاز کے بعد سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بہت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔