ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن نے قائم کیے دو نئے ریکارڈ

جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہندوستان میں جہاں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 9996 نئے معاملے سامنے آئے، وہیں ریکارڈ 357 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے یومیہ اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286579 ہوگئی اور اس وبا سے اب تک تقریباً 8102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایک دن میں نئے کیسز سامنے آنے اور اموات، دونوں ہی معاملوں میں کورونا نے ہندوستان میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جہاں انفیکشن کے 9996 نئے کیس درج کیے گئے وہیں 357 لوگوں کی موت واقع ہوئی۔

وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے 137448 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 141029 لوگ اس وبا سے صحت مند ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3254 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور 149 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 94041 اور مرنے والوں کی تعداد 3438 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1879 لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔


کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 36841 پر پہنچ گئی ہے اور 326 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 19333 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ کورونا کے سبب قومی راجدھانی کے حالت مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں اور ملک میں متاثرین کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے۔ دلی میں 32810 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اور 984 لوگوں کی جانیں جاچکی ہین جبکہ 12245 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔


ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے لیکن اموات کی تعداد کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات می اب تک 21521 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1347 لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ 14735 لوگ اس بیماری سے صحت مند ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتررپدیش میں اب تک 11610 کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور یہاں 321 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ 6871 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 11600 ہوگئی ہے اور 259 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 8569 لوگ پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 10049 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 427 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 6892 متاثرین ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 93 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 432 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 3779 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔


جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 5269 اور کرناٹک میں 6041 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 78 اور 69 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4507 ہوگئی ہے اور 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں 55، ہریانہ میں 52، بہار میں 33 کیرلا میں 18، اتراکھنڈ میں 15، اوڈیشہ میں 9، جھارکھنڈ میں آٹھ، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش مین چھ، چنڈی گڑھ میں پانچ، آسام میں چار اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔