ہندوستان میں کورونا: مہاراشٹر اور آندھرا میں مریضوں کی تعداد میں کمی

ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور بدھ کے روز مزید 561 معاملوں کی کمی درج کی گئی

ہندوستان میں کورونا / تصویر یو این آئی
ہندوستان میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور بدھ کے روز مزید 561 معاملوں کی کمی درج کی گئی ہے اور ریاست میں مریضوں کی تعداد 88537 ہوگئی ہے، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 89098 تھی۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5600 نئے معاملے سامنے سے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1832176 ہوگئی ہے۔ ریاست میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 111 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 47357 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 92.52 فیصد تک بڑھ گئی، جبکہ اموات کی شرح محض 2.58 فیصد ہے۔


آندھرا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی

آندھرا پردیش میں طویل وقفے کے بعد بدھ کے روز پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 663 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 8.69 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ نئے مریضوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے زیر علاج مریضوں میں کمی آئی ہے اور ایسے مریضوں کی تعداد 6924 پر آ گئی ہے۔

آندھرا میں مریضوں کی شفایابی کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ ریاست میں شفایابی کی شرح 98.4 فیصد ہے۔ آج کی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 869412 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سات افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 7003 سے زائد ہو چکی ہے۔


ریاست میں 855485 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے نئے متاثرین کے مقابلے میں زیر علاج مریض بھی کم ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کے معاملے میں مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعد آندھرا پردیش ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔