مہاراشٹر: سیلون میں ’ہیر کٹنگ‘ کی اجازت، ’شیونگ‘ پر روک برقرار

ریاستی حکومت نے کچھ ہدایات کے ساتھ سیلون کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے مطابق دکانوں میں داخلہ سے قبل اپائنٹمنٹ لینی ہوگی۔ اس کے علاوہ گاہکوں کے بال تو کاٹے جائیں گے لیکن شیو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈٖیا
تصویر سوشل میڈٖیا
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔ کچھ دنوں سے ریاست کی صورت حال تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے اور اتوار کے روز سے سیلون اور بیوٹی پارلز کھول دیئے گئے ہیں۔ تاہم جِم کھولنے کے حوالہ سے غیر یقینی صورت حال برقرار ہے۔


ریاستی حکومت نے اس کی اجازت کچھ ہدایات کے ساتھ دے دی ہے۔ ان ہدایات کے مطابق دکانوں میں داخلہ سے قبل اپائنٹمنٹ لینی ہوگی۔ اس کے علاوہ گاہکوں کے بال تو کاٹے جایں گے لیکن داڑھی بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک دکاندار نے کہا کہ اس اجازت کے لئے حکومت کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ دکان کو ٹھیک سے سینیٹائیز کیا گیا ہے اور ہر دو گھنٹہ میں سینیٹائزیشن کا کام کیا جائے گا۔

سیلون اور بیوٹی پارلر کے لئے کئی ہدایات دی گئی ہیں:

  • اسکن سے متعلق کسی بھی سروس مثلاً فیشیل، شیونگ یا اسکن بیوٹی ٹریٹمنٹ پر فی الحال روک برقرار رہے گی۔
  • ایک وقت میں بیٹھنے کی صلاحیت سے 50 فیصد کم گاہک دکان میں داخل ہو پائیں گے۔
  • ایک مرتبہ استعمال کیے گئے تولئے کو دوسرے شخص پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
  • کچھ ایسے آئٹم جو کہ ڈسپوزبل نہیں ہیں انہیں ایک مرتبہ استعمال کرنے کے بعد سینیٹائز کرنا ضروری ہوگا۔
  • ہر دو گھنٹے کے بعد فلور اور دیواروں کو سینیٹائز کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 159133 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے مقام پر ہے اور یہاں پر کورونا کے 67600 معاملات فعال ہیں۔ اب تک 84245 لوگوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 7273 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔