کورونا نے طاقتور ملک امریکہ کو کیا نڈھال، تقریباً 31 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کی وجہ سے تقریباً 2500 مریضوں کی موت ہو گئی۔ ان اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی مجموعی تعداد امریکہ میں بڑھ کر 30844 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کی ہلاکت خیزی امریکہ میں جاری ہے۔ امریکہ جیسے طاقتور ملک کو اس وائرس نے پوری طرح نڈھال کر کے رکھ دیا ہے اور روزانہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کووڈ-19 سے تقریباً 2500 افراد ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار کا ہندسہ پار کرتے ہوئے 30844 ہو گئی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرکے 30844 ہو گئی ہے جبکہ 638111 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں 52640 افراد کورونا وائرس سے مکمل طور ٹھیک ہو ئے ہیں۔


اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو دیئے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ قابل غور ہے کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔