دہلی میں کورونا نے 51افراد کی جان لی ، مسلسل 5 ویں روز بھی کورونا کے ریکارڈ کیسز

اتوار کے دن کورونا سے ریکارڈ 51افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،562 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی کورونا کے 47 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں مسلسل پانچویں روز اتوارکو کورونا وائرس کے ریکارڈ پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.92 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

دارالحکومت میں اس سے قبل ہفتہ کو 5،062 کیسزاور جمعہ کو اب تک کے سب سے زائد 5،891 کیسز سامنے آئے تھے ، جبکہ اس سے ایک دن قبل جمعرات کو بھی 5،739 کیسزاور بدھ کو 5،673 کیسز سامنے آئے تھے۔


دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں کورونا کے 5،664 نئے کیسز سامنے آنےکے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3،92،370 ہو گئی ۔ وہیں اس دوران مزید 4،159 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی 3،51،635 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 89.61 فیصد رہ گئی جو ہفتے کے روز 89.85 فیصد تھی۔

اسی دوران کورونا سے ریکارڈ 51افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،562 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی کورونا کے 47 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔


تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے نسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایکٹوکیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد 1،454 اور بڑھ کر آج 34،173 ہوگئی۔ ادھر دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد بڑھ کر 3359 ہوگئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔