کورونا بحران: دہلی میں اختتام ہفتہ پر کرفیو کا اعلان، غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی

منیش سسودیا نے بتایا کہ تمام سرکاری دفاتر میں ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی کو دفتر آنے سے منع کیا جائے گا اور کام آن لائن طریقہ سے یا ورک فرام ہوم کرایا جائے گا۔

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی میں کورونا کے معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ کے درمیان ریاستی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو (اختتام ہفتہ پر کرفیو) کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ آج ڈی ڈی ایم اے (دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ) کے اجلاس کے دوران حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ دہلی میں ہفتہ اور اتوار کے روز کرفیو نافذ رہے گا۔

منیش سسودیا نے بتایا کہ تمام سرکاری دفاتر میں ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی کو دفتر آنے سے منع کیا جائے گا اور کام آن لائن طریقہ سے یا ورک فرام ہوم کرایا جائے گا۔ نجی دفاتر 50 فیصد صلاحت کے ساتھ کام کریں گے۔ اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشنوں کے باہر اور بس اڈوں پر لوگوں کے ہجوم کو روکنے کے لئے بسیں اور ٹرینیں ایک مرتبہ پھر سے پوری صلاحیت کے ساتھ خدمات انجام دیں گی۔


منیش سسودیا نے بتایا کہ اومیکرون ویرینٹ کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 8-10 دنوں میں تقریباً 11 ہزار پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 350 مریض اسپتال میں داخل ہیں اور صرف 124 مریضوں کو ہی آکسیجن سپورٹ کی ضرور ہے، جبکہ 7 مریض وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔