کورونا بحران: دوسرے دن بھی ایکٹیو کیسز کی تعداد میں ایک لاکھ سے زیادہ کی گراوٹ
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے شفایاب مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ ہی دوسرے دن ایک لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے شفایاب مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ ہی دوسرے دن ایک لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے شفایابی کی شرح (اکیاونے اعشاریہ دو پانچ فیصد) میں اضافہ ہوا ہے دریں اثنا ہفتے کے روز 30 لاکھ 35 ہزار 749 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 614 افراد کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165553 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار 800 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 76 ہزار 309 مریض صحت مند ہونے سے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 54 لاکھ 54 ہزار 320 ہوگئی ۔ ایکٹیو کیسز میں ایک لاکھ 14 ہزار 216 کی کمی سے اب اس کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 14 ہزار 508 رہ گئی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک لاکھ 14 ہزار 428 ایکٹیو کیسز کم ہوئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3460 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 25 ہزار 972 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 7.58 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.17 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 12501 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 279347 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 31964 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 5339838 ، جبکہ 832 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94030 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 4785 سے گھٹ مجموعی تعداد 233425 رہ گئی ہے اور 28100 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 2252505 جبکہ 198 مزید مریضوں کی ہلاکت سے اس کی مجوعی تعداد 8455 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 22307 سے گھٹ مجموعی تعداد 350087 رہ گئی ہے۔ اسی دوران مزید 492 مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28298 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2189064 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کےایکٹیو کیسز1546سے گھٹ کرمجموعی تعداد 13035 رہ گئی ہے۔ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 122سے بڑھ کر مجموعی تعداد 24073 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اب تک 1387538 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔