کورونا بحران: مغربی بنگال میں کل شام سے 30 مئی کی شام تک مکمل لاک ڈاؤن

مغربی بنگال حکومت نے بنگال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کل 16 مئی کی شام سے 30مئی کی شام تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔


علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کےلئے حکومت نے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے اتوار کی شام 6 بجے سے 30مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر، شاپنگ کمپلیکس، مالز، بارس، اسپورٹس کمپلیکس، پب اور بیوٹی پارلر بند رہیں گے۔

پرائیوٹ گاڑیوں، ٹیکسیوں، بسوں، میٹرو ریل، لوکل ٹرینوں کی نقل و حرکت کو بھی 15 دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ کھلے رہیں گے اور دودھ، پانی، دوا، بجلی، فائر، لا اینڈ آرڈر سے وابستہ ادارے اور میڈیا اس کے دائرے میں نہیں آئیں گےا۔ ای کامرس اور ہوم ڈیلیوری خدمات کی اجازت ہوگی۔


حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کسی کو بھی باہر نکلنے اور موٹر سائیکل کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام پرائیوٹ دفاتر، اسکول، کالج بند رہیں گے۔ بازار، سبزیاں، پھل، دودھ فروخت کرنے والے بازار صبح سات بجے سے صبح دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ لوکل ٹرینیں، میٹرو خدمات، انٹر اسٹیٹ بس / ٹرین خدمات، کشتی سروس بھی بند رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔