کورونا بحران: یوپی کے تمام اسکول اب 10 مئی تک بند

دفتر وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق درجہ اول تا 12 کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کوچنگ ادارے 10 مئی تک بند رہیں گے، اس دوران آن لائن کلاسز منعقد کرانے پر بھی پابندی عائد رہے گی

غازی آباد کا ایک اسکول / Getty Images
غازی آباد کا ایک اسکول / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: اتر پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کے پیش نظر اتر پردیش حکومت نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو اب 10 مئی تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ دفتر وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق درجہ اول تا 12 کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کوچنگ ادارے 10 مئی تک بند رہیں گے، اس دوران آن لائن کلاسز منعقد کرانے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ اس سے قبل حکومت نے 30 اپریل تک ریاست میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا تھا، اس مدت میں اب 10 مئی تک توسیع ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’کووڈ-19 کے پیش نظر درجہ اول تا 12 کے تمام اسکول 10 مئی تک بند رہیں گے۔ اس دوران کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بھی بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز بھی معطل رہیں گی۔‘‘ اس سے پہلے اتر پردیش حکومت نے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو 20 مئی تک گھر سے کام کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔


حکم کا اعلان اتر پردیش کے وزیر تعلیم ستیش دیویدی نے کیا۔ انہوں نے ٹوٹئ کے توسط سے کہا، ’’کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے تمام اساتذہ کو 20 مئی 2021 تک گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ ریاستی حکومت نے 15 مئی تک تمام یونیورسٹیز اور کالج امتحانات بھی معطل کر دئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔