کورونا بحران: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7584 نئے کیسز، 2 ہفتوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 8 گنا اضافہ
ہندوستان میں کورونا بحران ایک مرتبہ پھر وقوعہ پذیر ہو رہا ہے اور لگاتار دوسرے دن 7 ہزار سے زیادہ یومیہ کیسز درج کئے گئے ہیں
نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا بحران ایک مرتبہ پھر وقوعہ پذیر ہو رہا ہے اور لگاتار دوسرے دن 7 ہزار سے زیادہ یومیہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7584 نئے کیسز درج کئے گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے 7240 نئے کیسز درج کئے گئے تھے، اس طرح ایک دن میں یومیہ کیسز میں 4.8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، کوورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 36267 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے فعال کیسز میں دو ہفتوں کے دوران 8 گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 24 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 524747 ہو گئی ہے۔ کورونا پازیٹوٹی کی یومیہ شرح 2.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہفتہ واری پازیٹوٹی کی شرح 1.50 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوردان 3791 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 42644092 تک پہنچ گئی ہے۔ صحت یاب ہونے کی شرح فی الحال 98.70 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کل 85.41 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 335050 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
دہلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے 622 نئے معاملے سامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ انفیکشن کی شرح 3.17 فیصد درج کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کووڈ-19 کے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1910613 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26216 ہو گئی ہے۔
ادھر، مہاراشٹر میں گزشتہ روز کورونا کے 2813 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جو پچھلے تقریباً 4 مہینوں میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی۔ ریاستی محکمہ کے مطابق ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11571 ہو گئی ہے۔ بلیٹن کے مطابق، نئے معاملات میں سے 1702 اکیلے ممبئی سے درج ہوئے ہیں اور ریاست میں ریکارڈ کی جانے والی واحد موت بھی یہیں ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔