ہندوستان میں تک کورونا متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ، امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر
ہندوستان میں کل یعنی پیر کےروز کورونا کے نئے مریضوں کی تعدا د 3 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ رہی اور مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار سےزیادہ رہی۔
جب سےکورونا وبا شروع ہوئی ہےاس وقت سے کل رات تک ہندوستان میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا وبا سےہونے والی اموات کی تعداد بھی 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان متاثرین کی تعداد میں امریکہ کےبعد دوسرے نمبرپر ہے۔ واضح رہےامریکہ میں متاثرین کی تعداد تین کروڑ سےزیادہ ہے۔
ہندوستان میں کل یعنی پیر کےروز کورونا کے نئے مریضوں کی تعدا د 3 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ رہی اور مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار سےزیادہ رہی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں نئے مریضوں کی تعدا میں واضح کمی درج ہوئی ہےاور کل یہ تعدا پچاس ہزار سے کم رہی۔
ہندوستان میں کوونا وبا سے لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور ایک بڑی تعداد مرض کی تمام علامتوں کے باوجود جانچ نہیں کرا رہی۔ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں انتظامات کو لےکر لوگ بہت پریشان ہیں خاص طور سے آکسیجن کی قلت کو لے کر ۔ دہلی میں علاج سےمتعلق زیادہ تر معاملوں میں عدالت کو مداخلت کرنی پڑ رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 May 2021, 7:11 AM