کورونا کے معاملوں میں پھر اچھال، 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 85 ہزار نئے کیسز

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33914 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 30500 افراد نے شفایابی حاصل کر لی پے جبکہ 86 مریضوں نے دم توڑ دیا۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں پھر اچھال درج کیا گیا ہے اور گزشتہ روز کے مقابلہ 30 ہزار زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے 2 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 2 لاکھ 299 ہزار سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 73 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہو چکے ہیں اور شفایابی کی شرح 93.23 فیصد ہو گئی ہے۔

تاہم ملک میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ وہیں، یومیہ پازیٹوٹی شرح بڑھ کر 16.16 فیصد اور ہفتہ وار پازیٹوٹی شرح 17.33 فیصد پہنچ چکی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 655 افراد کی جان چلی گئی۔ اس سے قبل منگل کے روز 614 افراد کی جان گئی تھی۔


ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 6028 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور 31 افراد نے دم توڑ دیا۔ دہلی میں انفیکشن کی شرح 10.55 فیصد تک گر چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ جلد ہی دہلی کے باشندگن کو پابندیوں سے آزاد کر دیا جائے گا۔ ادھر، مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33914 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 30500 افراد نے شفایابی حاصل کر لی پے جبکہ 86 مریضوں نے دم توڑ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔