مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 14ہزار سے زیادہ معاملے
ممبئی میں جہاں کل کورونا کے 1500 نئے معاملے سامنے آئے وہیں مہاراشٹر میں کورونا کے نئے معاملوں میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مہاراشٹر کے ناگپور میں پہلے ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کا خطرہ نظر آ رہا ہے ۔ واضح رہے جمعرات کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق ریاست میں کل کورونا کے 14317نئے معاملہ سامنے آئے اور اکیلے ممبئی میں 1500 معاملے رپورٹ ہوئے ۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ دو تین روز میں کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کر سکتی ہے۔ اس درمیان اور نگ آباد میں رات 9 بجے سے صبح 7 بجے تک محدود لاک ڈاؤن لگایا جا چکا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ ہفتہ و اتوار کو مکمل لا ک ڈاؤن نافذ رہے گا۔دوسری جانب ناگپور میں 15 مارچ سے 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن لگایا جا چکا ہے۔
مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں پہلے ہی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں ۔ واضح رہے ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملےمہاراشٹر سے رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن یہ بات کہی جا رہی ہے کہ یہ کورونا وبا کی دوسری لہر ہو سکتی ہے۔واضح رہے چھہ ریاستوں میں 85 فیصد سے زیادہ معاملے سامنے آ ئے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔