دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی
دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34,411 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور یہاں اب تک وائرس کے کل 43,98,819 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 2,832 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3.59 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی ہوئی ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,59,488 ہوگئی۔ اس دوران مزید 3,736 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 3,27,390 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ دریں اثناء کورونا وائرس سے مزید 54 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6,312 ہو گئی ہے۔
دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34,411 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور یہاں اب تک وائرس کے کل 43,98,819 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ دار الحکومت میں فی 10 لاکھ پر پانچ کا اوسط اعداد و شمار 2,31,516 ہے۔
قومی دار الحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25,786 ہو گئی جو اتوار کے روز 26,744 کو تھی۔ اس درمیان قومی راجدھانی میں کنٹینمنٹ زون میں ایک بار پھر سے اضافہ درج کیا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 2930 ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔