دہلی میں کورونا کےمریضوں کی ریکارڈ تعداد ،ایک دن میں 4,853 مریض

کل ایک دن میں کورونا وائرس سے مزید 44 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6,356 ہو گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 4,853 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3.64 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے جس سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,64,341 ہوگئی۔ اس دوران مزید 2,722 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کل 3,30,112 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی طور پر اضافہ کے ساتھ 90.60 فیصد پہنچ گئی۔


اسی مدت میں کورونا وائرس سے مزید 44 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,356 ہو گئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57,210 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور یہاں اب تک وائرس کے کل 44,56,029 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ دار الحکومت میں فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط اعداد و شمار 2,34,527 ہے۔


تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب افراد کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا کے فعال کیسز کے مقابلے مزید 2,087 اور بڑھ کر آج 27,873 پہنچ گئی جو پیر کے روز 25,786 تھی۔ ان میں سے ہوم آئیسولیشن میں 16,415 افراد داخل ہیں۔ اس درمیان قومی راجدھانی میں کنٹینمنٹ زون میں ایک بار پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 3032 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔