ملک میں فروری تک کورونا کے ختم ہونے کے آثار

لاک ڈاؤن کےاثرات کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل کی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر احتیاط برتی گئی تو فروری تک ملک میں کورونا کے خاتمے کے امکانات ہیں۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
user

قومی آواز بیورو

کورونا اور لاک ڈاؤن کےاثرات کا جائزہ لینے کے لئےحکومت نے جو کمیٹی تشکیل دی تھی اس نے اتوار کو کہا ہے کہ کورونا وبا اپنی پیک یعنی اپنا شباب پار کر گیا ہے لیکن حفاظتی انتظامت اور احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نےکہا ہے کہ اگر یہ انتظامات جاری رکھے گئے تو اس بات کے قوی امکان ہیں کہ فروری 2021 تک یہ وبا ہندوستان سے ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے ابھی تک ہندوستان میں75 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں لاک ڈاؤن کے فیصلہ پرمہر لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرلاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوتا تو ہندوستان میں اس سال اگست تک 25 لاکھ سے زیادہ اموات ہوسکتی تھیں۔ واضح رہے ہندوستان میں اموات کی تعداد ابھی تک ایک لاکھ چودہ ہزار ہے۔


سرکار کی اس کمیٹی کا نام ’انڈین نیشنل سپر ماڈل‘ ہے اور اس کمیٹی سے کہا گیا تھا کہ وہ کووڈ- 19 کے لئے ایک میتھ میڈیکل ماڈل تیار کرے جو ہندوستان میں اس وبا کےتمام پہلوؤں پر روشنی ڈالے۔ اس کمیٹی میں آئی آئی ٹی اور آئی سی ایم آر کے ارکان شامل ہیں ہیں۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تیوہار اور سردیوں کے موسم میں اس وبا کے بڑھنے کے امکانات ہیں اس لئے اس دوران احتیاط ضروری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو دوباہر شروع کرنے کی سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔