کورونا اور موسمی امراض کی علامات یکساں، چار ماہ تک چوکس رہنے کی ضرورت
ڈاکٹرس نے نشاندہی کی کہ اس موسم میں کھانسی، بخار موسمی امراض جیسے ڈینگی، ملیریا، اسہال جیسی امراض ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ ڈینگی، سوائن فلو کے معاملات زیادہ درج ہونے کا خدشہ ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں کمی ہوئی ہے تاہم ڈاکٹرس نے موجودہ موسم کے پیش نظرموسمی امراض کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرس نے سوائن فلو، ڈینگی اور دیگر موسمی امراض کے پھیلنے کا بھی انتباہ دیا۔ انہوں نے آئندہ چار ماہ تک احتیاط کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ بارش کے موسم کے سبب پانی سے ہونے والے امراض ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ سال ڈینگی کے معاملات شہر حیدرآباد میں دیکھے گئے تھے۔ جاریہ سال بھی ڈینگی کے معاملات کے درج ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے لئے عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے۔
ڈاکٹرس نے نشاندہی کی کہ اس موسم میں کھانسی، بخار موسمی امراض جیسے ڈینگی، ملیریا، اسہال جیسی امراض ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ ڈینگی، سوائن فلو کے معاملات زیادہ درج ہونے کا خدشہ ہے۔ موسمی امراض کی علامات میں جوڑوں میں درد، کھانسی بھی ہوتی ہے جو ڈینگی کی علامات ہیں۔ عوام ماسک کا استعمال کرتے رہیں، ہاتھ دھوتے رہیں، سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔ بہتر اور قوت مدافعت میں اضافہ والی غذائیں حاصل کریں۔ کیونکہ کورونا کی علامات اور موسمی امراض کی علامات تقریبا یکساں ہوتی ہیں۔
ڈاکتروں کا کہنا ہے کہ موسمی امراض میں سردی، کھانسی، جسم میں درد، ناک بہنے کی شکایات ہوتی ہیں۔ دوتین دنوں میں یہ کم ہوجاتی ہیں۔ بخار کے مسلسل ہونے، جسم میں درد ہونے پر کورونا کا معائنہ کروانا ضروری ہے۔ حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ پانی صاف اور بہتر استعمال کریں۔ دو تا تین دنوں تک بخار آنے پر کورونا کا معائنہ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔