کورونا: سی آر پی ایف کے 40 ملازمین قرنطینہ میں، دہلی واقع صدر دفتر سیل

مشرقی دہلی کے سی آر پی ایف کے 31 ویں بٹالین کیمپ میں 68 دیگر جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس بٹالین میں کورونا مثبت کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 122 ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہیڈ کوارٹر کے ایک اعلی افسر کے ساتھ منسلک ایک ملازم کے کورونا سے متاثر پائے جانے کی وجہ سے دہلی میں واقع ہیڈ کوارٹر کو سیل کیا جائے گا۔ سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ ہیڈ کوارٹر کو سیل کرکے سینیٹائز کیا جائے گا اور آئندہ حکم تک بند کردیا جائے گا۔ اس دوران ہیڈ کوارٹر میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ سی آر پی ایف کی مشرقی دہلی میں تعینات ایک بٹالین کے 135 جوان اب تک کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ یہ تمام مشرقی دہلی کے میور وہار فیس۔3 میں واقع نیم فوجی دستوں کی 31 ویں بٹالین کے رکن ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کافی تعداد میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ملنے کی وجہ سے پورے احاطہ کو سیل کردیا گیا ہے۔


اس یونٹ میں 480 جوانوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے گئے تھے جن میں سے 458 کے نتائج آگئے ہیں اور 22 کے نتائج کا انتظار ہے۔ بٹالین کمپلکس میں ایک موبائل ٹیسٹ لیب قائم کی گئی ہے تاکہ نمونوں کو تیز رفتار سے جمع کیا جاسکے۔ ساتھ ہی پورے کمپلکس کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مشرقی دہلی کے سی آر پی ایف کے 31 ویں بٹالین کیمپ میں 68 دیگر جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس بٹالین میں کورونا مثبت کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 122 ہو گئی۔ تاہم، اب سی آر پی ایف میں کوویڈ-9 انفیکشن کے مثبت معاملات کی تعداد 127 ہو گئی ہے، جبکہ ایک جوان صحتیاب ہو چکا ہے اور ایک کی موت ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔