آر بی آئی کے اعداد و شمار اور آر بی آئی کے دعووں میں تضاد

ریزرو بینک آف انڈیا نے دو ہفتہ پہلے کہا تھا کہ کہ پیسہ کی کوئی کمی نہیں، لیکن اس کے اپنے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایم ایس ایم ای کی بینک کریڈٹ آؤٹ اسٹینڈنگ پچھلے 14 مہینوں میں کم ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق آر بی آئی کے جاری اعداد و شمار میں درج ہے کہ انڈسٹری کے شعبہ کو ستمبر 2018 (ستمبر 2017سے) میں بینک کریڈٹ گروتھ 11.3 فیصد اور انڈسٹریل گروتھ 2.3 فیصد ہوا ہے، لیکن ایم ایس ایم ای سیکٹر یعنی چھوٹی اور گھریلو صنعت میں، جس کا قومی مینو فیکچرنگ میں 45 فیصد حصہ ہے اور کل ایکسپورٹس میں 40 فیصد حصہ ہے ، اس میں 1.4 فیصد کی کمی آئی ہے۔

ایم ایس ایم ای سیکٹر میں ستمبر 2018 میں جو1.4 فیصد کی کمی نظر آئی ہے وہ فروری 2018 سے زیادہ ہے جبکہ اس وقت یہ سیکٹر نوٹ بندی سے بہت بری طرح متاثر تھا۔فروری 2017میں ایم ایس ایم ای کی کریڈٹ آؤٹ اسٹینڈنگ5.2فیصد کم ہوئی تھی ۔

ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں کریڈٹ کا فقدان ہے اور یہ سیکٹر اقتصادی پریشانی میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار اس کی عکاسی کرتے ہیں کہ ایم ایس ایم ای میں کریڈٹ کی صورتحال بہت خراب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔