مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رہے گی
عدالت نے درخواست گزار کی دلیل منظورکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اور مرکزی کابینہ وزیر نشنک کو ایک ہفتہ کے اندر جواب پیش کرنے کی ہدایت دی۔
نینی تال : اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے منگل کو کہا کہ سابق وزیراعلیٰ رمیش پوکھریال نشنک کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رہے گی۔انہیں ایک ہفتہ میں جواب پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 29 ستمبر کو جج شرد کمار شرما کی بنچ نے توہین معاملہ میں سابق وزیراعلیٰ بھون چندر کھنڈوڑی، وجے بہوگنا کے علاوہ چیف سکریٹری اوم پرکاش کے خلاف سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ رمیش پوکھریال نشنک کو ایک ہفتہ میں جواب پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔عدالت نے ساتھ ہی کہا کہ نشنک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بابری مسجد انہدام: خصوصی عدالت آج سنائے گی فیصلہ
چیف سکریٹری اوم پرکاش اور سابق وزیراعلیٰ کھنڈوڑی اور بہوگنا کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ توہین عدالت کے معاملہ میں سپریم کورٹ سے انہیں حکم امتناعی ملا ہوا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ اور مرکزی کابینہ وزیر رمیش پوکھریال نشنک کے خلاف کوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوا ہے۔ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رہنی چاہیے۔عدالت نے درخواست گزار کی دلیل منظورکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نشنک کو ایک ہفتہ کے اندر جواب پیش کرنے کی ہدایت دی۔
قابل ذکر ہے کہ دہرادون کی غیر سرکاری تنظیم رورل لیٹیگیشن اینڈ اینٹائٹلمینٹ سنٹر(رلیک)کی جانب سے مذکورہ بالا سبھی کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت سے متعلق درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔