گائیڈ لائنس کی مدت 31 مئی تک بڑھائی، دس فیصد سےزیادہ مریضوں والےاضلاع میں سختی کی ہدایت

وزارت داخلہ نے کورونا سے متعلق جاری گائیڈ لائنس کی مدت کو 31 مئی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کنٹینمنٹ زون پر حکومتیں سختی سے عمل کریں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

وزارت داخلہ نےکورونا انفیکشن کی دس فیصد سے زیادہ کی شرح والی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے مقامی سطح پر کنٹنمنٹ زون کے نظام کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔

وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک حکم جاری کرکے کورونا سے نمٹنے کے لئے گزشتہ 25 اپریل کو کنبہ بہبود اور صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے رہنما ہدایات پر عمل 31 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حکم میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت اعلان ضروری اقدامت کو سخت سے نافذ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔


صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے گزشتہ ماہ جاری اپنی رہنما ہدایات میں کہا تھا کہ ریاست اور مرکز کےزیر انتظام علاقے ایسے ضلعوں کی شناخت کریں جہاں انفیکشن کی شرح پچھلے ایک ہفتے میں دس فیصد یا اس سے زیادہ رہی ہے۔ یا ان میں 60 فیصد سے زیادہ بستر کووڈ مریضوں سے بھرے ہیں۔ ان ضلعوں میں مقامی سطح پر کنٹنمنٹ زون اور متعلقہ کوششوں کے انتظام کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے کہا گیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔