دہلی میں کنٹینمنٹ زون 5156 ، فعال کیسز 5475 ، اموات 91
تشویش کی بات یہ ہے کہ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک 5156 کنٹینمنٹ زون اعلان کیے جا چکے ہیں۔
دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس ’کووِڈ19‘ کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہےگذشتہ 24 گھنٹوں میں 5,475 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے بڑھ کر 5.51 سے بھی زیادہ ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
جمعرات کو جاری صحت بلیٹن کے مطابق دہلی میں کل متاثرین کی تعداد 5,51262 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 91 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 8811 ہو گئے ہیں۔ کورونا اموات کے معاملے میں دہلی پورے ملک میں چوتھے نمبر پہ آ گیا ہے۔
دریں اثناء 4,937 افراد کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,03,717 ہو گئی ہے۔ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 91.37 فیصد ہو گئی ہے۔
دہلی میں فی الحال فعال کیسز بڑھ کر 38,734 ہو گئے جو بدھ کے روز 38,287 تھے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے اور اب تک 5156 کنٹینمنٹ زون اعلان کیے جا چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔