غریبوں سے ایک روپیہ لئے بغیر تلنگانہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر: وزیر تارک راما راو

تارک راما راو نے کہا کہ ریاستی حکومت 9714 کروڑ روپئے کے صرفہ سے ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات غریبوں کے لئے تعمیر کر رہی ہے۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ریاست میں غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا سہرا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے بھوانی نگر میں 324 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا اور یہ مکانات استفادہ کنندگان کے حوالے کیے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 9714 کروڑ روپئے کے صرفہ سے ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات غریبوں کے لئے تعمیر کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو چاہتے ہیں کہ غریب افراد عزت نفس کے ساتھ زندگی گزاریں۔ اسی لئے غریب افراد کی عزت نفس کی علامت کے طور پر یہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست نے اس طرح کے مکانات غریبوں کے لئے تعمیر نہیں کیے ہیں۔ دہلی، کولکتہ، ممبئی اور دیگر شہروں میں بھی غریبوں کے لئے ایسے مکانات تعمیر نہیں کیے گئے۔ڈبل بیڈروم مکانات میں دو بیڈروم، ایک ہال، ایک کچن سمیت دوباتھ روم بھی بنائے گئے ہیں۔ ایسے ایک مکان کی تعمیر پر 9 لاکھ روپئے کا صرفہ ہو رہا ہے۔ تقریباً 50 لاکھ روپئے مالیت کے مکانات وزیراعلی نے غریب افراد کو دیئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی ایک روپیہ بھی غریبوں سے لئے بغیر وزیراعلی ان کے لئے مکانات تعمیر کروا رہے ہیں۔ کمرشیل اپارٹمنٹ کی طرز پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی ج ارہی ہے۔ انہوں نے ان مکانات کے اطراف صاف ستھرے اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مکانات حاصل کرنے والوں سے خواہش کی کہ وہ مکانات کے قریب کچرہ نہ ڈالیں، اپنے اطراف کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ بیماروں سے بچا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔