کیا ٹرین پلٹنے کی ہو رہی سازش! اب رائے بریلی میں پٹری پر موجود سیمنٹ کے سلیپر سے مال گاڑی کی ٹکر

ستنا سے کندن گنج آ رہی ایک مال گاڑی بینی کاما کے پاس لکشمن پور اور دریاپور اسٹیشنوں کے درمیان پٹری پر رکھے سیمنٹ سے تیار سلیپر سے ٹکرا گئی، لیکن ڈرائیور کی سمجھداری سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ریلوے ٹریک، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ریلوے ٹریک، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دو دن پہلے کی ہی بات ہے جب اتر پردیش کے رائے بریلی میں ریل کی پٹریوں پر مٹی کا ڈھیر رکھا ہوا ملا تھا۔ اب کچھ ایسا ہی معاملہ ایک بار پھر دیکھنے کو ملا ہے جب مال گاڑی کے راستے میں پٹری پر سیمنٹ سے بنا سلیپر پایا گیا ہے۔ لگاتار اس طرح کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا ٹرین کو پلٹنے کی سازش ہو رہی ہے!

ریلوے ذرائع نے بدھ کے روز اس معاملہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کی شب تقریباً 11 بجے رائے بریلی-پریاگ راج ریل ڈویژن پر لکشمن پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔ ستنا (مدھیہ پردیش) سے کندن گنج (رائے بریلی) آ رہی ایک مال گاڑی بینی کاما کے پاس لکشمن پور اور دریاپور استیشنوں کے درمیان پٹری پر رکھے سیمنٹ سے تیار سلیپر سے ٹکرا گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مال گاڑی کے لوکو پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود انجن کا کیٹل گارڈ پٹری پر رکھے سلیپر سے ٹکرا گیا۔ ڈرائیور کی سمجھداری ہی تھی کہ اس طرح بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بعد ازاں لوکو پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ خبر ملتے ہی ریل اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور پٹری پر موجود سلیپر کو ہٹایا۔ اس کے بعد مال گاڑی کو آگے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے افسران کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، اور پھر معاملے کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔