سہارنپور: کانگریس کی ’یوپی جوڑو یاترا‘ کا آغاز؛ کسانوں، مزدوروں، تاجروں، نوجوانوں اور خواتین کے مسائل پر زور

کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز سہارنپور سے ’یوپی جوڑو‘ یاترا کا آغاز کر دیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کی قیادت میں متعدد پارٹی لیڈران نے سہارنپور کے گنگوہ سے یاترا کا آغاز کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

سہارنپور: کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز سہارنپور سے ’یوپی جوڑو‘ یاترا کا آغاز کر دیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کی قیادت میں متعدد پارٹی لیڈران نے سہارنپور کے گنگوہ سے یاترا کا آغاز کیا۔ اسی کے ساتھ کانگریس نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات کی اپنی مہم کا بھی آغاز کر دیا۔

کانگریس کے صدر اجے رائے نے یاترا کے آغاز پر سہارنپور میں واقع ماں شاکمبری دیوی کے درشن کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے پریشان کسانوں، مزدوروں، تاجروں، نوجوانوں اور خواتین کے درد کو لے کر عوام کے درمیان جا رہے ہیں۔ تمام لوگوں نے دعا کی ہے کہ ہماری یاترا کامیاب رہے۔‘‘


اجے رائے نے کہا ‘‘تلنگانہ، ہماچل اور کرناٹک میں ہم انتخابات میں جیت گئے ہیں۔ گنا کسان پریشان ہیں۔ پانچ سال سے گنے کے دام نہیں بڑھائے گئے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ریپ کیس میں سزا ہوتی ہے، جب پارٹی کو ان کے بارے میں پتہ تھا تو پھر خواتین کو بے عزت کرنے والے کو ٹکٹ کیوں دیا؟‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ ان مسائل کو لے کر عام کے بیچ جا رہے ہیں۔

دریں اثنا، سابق رکن پارلیمنٹ پی ایل پونیا نے کہا کہ یہ یاترا بی جے پی کی تقسیم کاری پالیسیوں اور مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی کے خلاف نکالی جا رہی ہے۔

یاترا میں اجے رائے کے ساتھ پارٹی کی ریاستی قانون ساز پارٹی کی لیڈر ارادھنا مشرا مونا، قومی جنرل سکریٹری دھیرج گرجر، ریاستی نائب صدر شرد مشرا، عمران مسعود، ضلع صدر مظفر علی سمیت بڑی تعداد میں کانگریس لیڈر موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔