کانگریس کا انتخابی منشور ہر طبقہ کی زندگی بدلنے جا رہا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری گارنٹیاں محض دستاویز نہیں، کروڑوں ملکی باشندوں کے ساتھ ہوئے تبادلہ خیال سے نکلا روڈ میپ ہے جو روزگار انقلاب اور منصفانہ شراکت داری سے ہر طبقہ کی زندگی بدلنے جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آج کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں انتخابی منشور کے مسودہ پر ساڑھے تین گھنٹے تک تبادلہ خیال ہوا اور اس کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو اسے منظور کرنے اور جاری کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ یعنی جلد ہی اس مسودہ کو منظوری مل سکتی ہے اور کانگریس کا انتخابی منشور منظر عام پر آ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کچھ اہم جانکاریاں دی ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہمارے 5 نیائے اور 25 گارنٹیوں سمیت پارٹی کے انتخابی منشور پر عمیق تبادلہ خیال ہوا۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں کہ ’’بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ سے ہم لگاتار گاؤں گاؤں، گلی گلی لوگوں کے درمیان گئے اور ’ملک کی آواز‘ سنی۔ ہم نے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی اور ان کی زندگی کے جدوجہد کو قریب سے جانا اور سمجھا۔ اسی لیے ہمارا انتخابی منشور اور گارنٹیاں محض دستاویز نہیں، کروڑوں ملکی باشندوں کے ساتھ ہوئے تبادلہ خیال سے نکلا روڈ میپ ہے، جو روزگار انقلاب اور منصفانہ شراکت داری کے ذریعہ سے ہر طبقہ کی زندگی بدلنے جا رہا ہے۔‘‘


اس سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی 5 ’نیائے‘ (انصاف) کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہم 5 نیائے کا عزم لے کر کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں، خواتین اور محروم طبقات کے درمیان جائیں گے اور سیدھے طور پر لوگوں کی زندگی سے جڑے حقیقی ایشوز پر انتخاب لڑیں گے۔‘‘ آخر میں وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’کانگریس کی گارنٹیاں ملکی باشندوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کے عزائم ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔